پاکستان مکمل طور پر دیوالیہ ہونے کے کگارپر پہنچ چکا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے امیروں سے تہہ خانوں میں چھپائے ڈالر باہر لانے کی اپیل کر دی ہے۔
اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دوست ملکوں کی امداد اور قرضوں پر ملک کو زیادہ دیر نہیں چلا سکتے۔
انھوں نے کہا کہ اگر امیر لوگ اپنے ڈالرز کی سرمایہ کاری کر دیں تو شاید آئی ایم ایف سے معاہدے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔
یاد رہے کہ پاکستان شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے اور دو روز قبل گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کراچی میں ایک تقریب کے دوران کہا تھا کہ آئندہ ہفتے سے ڈالر پاکستان آنا شروع ہو جائیں گے تو زر مبادلہ کے ذخائر میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی۔