بلوچستان کے علاقے حب شہر میں اتوار کی شب ساکران روڈ سے متصل مارکیٹ کے عقب میں گلشن امیر آباد کے علاقے میں ایک خالی پلاٹ میں دوستوں کے ہمراہ بیٹھے 28سالہ نوجوان سیف اللہ عرف سونا ولد عبدالرحمن پر نامعلوم CG125موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں اْسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
حب سٹی پولیس کے مطابق پولیس نے ابتدائی مرحلے میں پوچھ گچھ کیلئے مقتول کے ہمراہ وقوعہ کے وقت موجود ایک دوست کو حراست میں لیا ہے تاہم مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
علاوہ ازیں مستونگ میں آماچ کے پہاڑوں سے ایک شخص کی لاش برآمدہوئی ہے۔
لیویزنے آماچ پہاڑی کی جنوبی طرف ڈیم کے سے چند روز قبل کھڈکوچہ سیاپنے گھرسے لاپتہ ہونیوالے ظہور احمد نامی شخص کی لاش برآمد کرکے ہسپتال منتقل کردیا۔
جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔