کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی بیرک گولڈ کارپوریشن نے کام کا آغا ز کردیا ہے۔اس سلسلے میں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دفتر بھی قائم کردیا گیا ہے۔
ریکو ڈک معاہدے کے حوالے سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں رسمی تقریب میں کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو او ر بیرک گولڈ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو مسٹر مارک بریسٹو کی تقریب میں شرکت کی۔
اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ،بلوچستان وزراء اور حکومت اور اپوزیشن کے ارکین اسمبلی سمیت ریکو ڈیک منصوبے کی ٹیم کی بھی تقریب میں شریک تھی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قدوس بزنجو نے کہا کہ ہم سب کی یہاں موجودگی اس امر کی مظہر ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ریکو ڈک معاہدے پر ایک پیج پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی یہ شام اور یہ میٹنگ تاریخی ہے۔ہم نے سال کے آغاز پر منصوے پر کام کرنے کا آغاز کر رہے ہیں۔بیرک گولڈ کارپوریشن نے کوئٹہ میں پراجیکٹ دفتر قائم کر دیا ہے۔ہم نے اپنے بہترین ماہرین پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔کیونکہ یہ مشترکہ منصوبہ ہے ہم اپنی ٹیم میں مقامی ماہرین کو بھی نمائندگی دے رہے ہیں۔میں ہر اس کام کی تعریف کرونگا جو اب تک پایہ تکمیل تک پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریکو ڈک فیلڈ پر ہمارے انجینئرز پہنچ کر ابتدائی کام کا آغاز کر چکے ہیں۔ریکوڈک اور کوئٹہ آفس کیلئے بھی بھرتی کا عمل شروع کیا گیا ہے جس میں مقامی لوگوں کی اکثریت ہو گی۔