پشاور میں مسلح افراد کاپولیس تھانے پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکارہلاک

0
201

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارلحکومت پشاور میں سربند پولیس تھانے مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں ڈی ایس پی بڈھ بیر اور ان کے 2 گن مین ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پشاور میں مسلح افراد کے سربند تھانے پر دستی بموں سے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی بڈھ بیر سردار حسین اور ان کے دو گن مینز ارشاد اور جہاں زیبہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی جانب سے اسنائپرگن اور دستی بموں کا استعمال کیا گیا ہے بعد ازاں پولیس کی اضافی نفری اوربکتر بند گاڑیاں پولیس اسٹیشن سربند پہنچیں۔

پولیس کے مطابق 6 سے 8 حملہ آوروں نے تین اطراف سے تھانے پر حملہ کیا، حملے کی اطلاع پر ڈی ایس پی تھانے پہنچے تھے، گاڑی پارک کر کے پیدل آگے بڑھ رہے تھے کہ اسنائپر رائفلز سے انہیں نشانہ بنایاگیا، گولیاں ان کے سر اور جسم پر لگیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے سے ہلاک تینوں اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here