کراچی: بلوچ صحافی ومصنف عزیز سنگھور نے اپنی نئی کتاب ماما قدیر کو پیش کی

0
258

وائس فار بلوچ مسسنگز پرسنز کا بھوک ہڑتالی کیمپ جمعرات کو کوئٹہ سے کراچی منتقل ہو گیا ہے۔

بلوچ دانشور، صحافی عزیز سنگھور نے کیمپ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر اپنی نئی کتاب آشوب بلوچستان کی کاپی وی۔بی۔ایم۔پی۔ کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ، اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے ڈپٹی آرگنائزر عبدالوہاب بلوچ کو پیش کی۔

عزیز سنگھور مصنف، کالم نویس اورڈاکومنٹری فلم میکر ہیں۔ ”سلگتا بلوچستان“ ان کی پہلی کتاب تھی۔ جس کی اشاعت نے بلوچ معاشرے میں تہلکا مچا دیا۔

کتاب میں تاریخی، سماجی، معاشی اور سیاسی مسائل کے ساتھ ساتھ ان کے حل کی نشاندہی بھی کی گئی تھی۔

مصنف کی دوسری کتاب ”آشوب بلوچستان“ میں بلوچ معاشرے میں شورش اور آشوب کی وجوہات کواجاگر کیاگیاہے۔ اور مسائل کے جہنم کو سرکاری پالیسیوں سے منسلک کیاہے۔

مصنف کی یہ کتاب بھی روزنامہ آزادی، کوئٹہ میں چھپنے والے کالموں کا مجموعہ ہے۔

”آشوب بلوچستان“ میں بیشترکالمز شورش اورآشوب سے متعلق ہیں۔

مصنف کے قلم میں ایک مزاحمتی صحافی جھلکتا ہے۔ مصنف کے کالموں میں ماورائے عدالت قتل، لاپتہ افراد، مسخ شدہ لاشیں، انسانی حقوق کی پامالی، سمیت دیگر سیاسی، معاشی اور سماجی مسائل کے حوالے سے تفصیلات موجود ہیں۔

کتاب کو بدلتی دنیا پبلیکیشنز، اسلام آباد نے شائع کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here