بلوچستان کے ضلع کوہلو کے بارکھان کے علاقے بغاوباریلی میں بیٹے نے اپنے کزن کے ساتھ ملکر فائرنگ کر کے اپنے سوتیلی ماں کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بارکھان لیویزکو ایک شخص رپورٹ دی کہ اسکے بیٹے نے اپنے چچا زاد بھائی کیساتھ ملکر میری اہلیہ اور اپنی سوتیلی ماں کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ہیں۔
لیویز عملے نے لاش کوتحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے انکی تلاش شروع کر دی ہے۔
مزید کارروائی لیویز کا عملہ کر رہا ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔