ڈیرہ بگٹی و نصیر آباد میں فائرنگ سے 2افراد ہلاک

0
235

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی اورنصیرع آباد میں فائرنگ سے 2افراد ہلاک ہوگئے۔

سنگر کو ملنے والی اطالعات کے مطابق چھتر پھلیجی میں بگٹی قبیلے کے دوستلانی شاخ کے افراد پر ڈومکی قبیلے کے ٹالانی شاخ کے افراد نے فائرنگ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ زخمی شخص کاتعلق بگٹی قبیلے سے ہے اور ہلاک ہونے والا شخص سندھی ہے جو زخمی شخص کامہمان تھا۔

جبکہ پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں تھنگوانی مٹ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقع شمبانی ٹکر کی آپسی پرانی دشمنی کے وجہ سے پیش آیا ہے۔

اب یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں ہونیو ا لے یہ دونوں واقعات ایک ہیں یا الگ الگ ہیں۔

دوسری جانب نصیرآباد میں منجھو شوری کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت میر نبی بخش خان گولہ کے نام سے ہوگئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here