پنجگورمیں پولیس تھانے پر دستی بم سے حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں پولیس تھانے پر دستی بم سے حملہ ہوا ہے۔

حملے کے نتیجے میں اے ٹی ایف فورس کی گاڑی سمیت مال مقدمہ گاڑیوں کو نقصان پہنچاتاہم کسی قسم کی جانی کی اطلاع نہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ گیٹ واقع بازار گیراج روڑ پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوئے۔

دستی بم پولیس تھانے کے سامنے موجود اے ٹی ایف فورس کی گاڑی سمیت مال مقدمہ والی گاڑیوں کے قریب گری جس کی وجہ سے گاڑیوں کو نقصان ہوا۔

پولیس کے مطابق انٹی ٹیررزم فورس (اے ٹی ایف) کی گاڑی کو بھی نقصان ہوا جس کی ٹائر برسٹ ہواور باڈی کو نقصان ہوا۔

مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment