ضلع آواران: جھاؤ میں پاکستانی فورسز پر راکٹ حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل جھاؤ میں پاکستانی فوج پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق فورسز پر یہ حملہ آج بروزبدھ شام سات بجے ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق جھاؤ کے علاقے ڈولیجی میں نامعلوم مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کے چوکی پر بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کیا۔

اس حملے میں فورسز کے جانی مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔تاہم سرکاری سطح پر ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی کسی تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment