بلوچستان کے علاقے بولان میں آئی ای ڈی بم دھماکا اورسوراب میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بولان کے علاقے پیر تیار غازی کے مقام پر آئی ای ڈی بم دھماکہ ہوا ہے۔
دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پیر تیار غازی کے مقام پر بھاگ شاہراہ کا کام چل رہا تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ای ڈی بم زمین میں نصب کیا گیا تھا جہاں مقامی چرواہے اپنے جانورلے جا رہے تھے کہ اسی دوران ایک جانورا کا پاؤں آنے سے بم دھماکہ ہوا۔
دھماکے سے جانوروں کو نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ کو سیل کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب سواراب میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دوافراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سوراب میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی سوراب بازار میں فائرنگ سے میر محمدوارث سناڑی اوراس کا دوست الطاف حسین شدید زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعے کے فوری بعد زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ابتداہی طبی امداد کیلئے منتقل کردیا جس کے بعد مزید علاج کے لیے خضدار منتقل کردیاگیا ہے۔