لاکھوں روسی فوجی لازمی فوجی سروس سے فرارہوکر دوسرے ممالک منتقل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

روس سے لاکھوں کی تعداد میں فوجی اہلکار حکومت کی جانب سے لازمی قرار دینے والے فوجی سروس سے فرار ہوکر دیگر ممالک میں منتقل ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے رواں برس ستمبر میں لازمی فوجی سروس کے جزوی اطلاق کا اعلان کیاتھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاکھوں روسی ملک سے فرار ہو کر دیگر ممالک کو ہجرت کر گئے، جن میں سے کئی جرمنی میں ہیں۔

اکیس ستمبر کو صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنی تقریر کے بعد ملک بھر میں لازمی فوجی خدمات کے قانون کے جزوی اطلاق کی ہدایات جاری کیں، تو روس کی سرحدوں پر ملک سے فرار ہونے والوں کی قطاریں لگ گئیں۔ یہ تو واضح نہیں کہ ایسے روسی شہریوں کی اصل تعداد کیا تھی، تاہم بعض رپورٹوں کے مطابق لاکھوں افراد نے یوکرین میں جنگ پر جانے سے انکار کرتے ہوئے روس چھوڑ دیاتھا۔

Share This Article
Leave a Comment