بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور حب میں سال 2022کے آخری دن میں ٹریفک حادثے سے 4افراد ہلاک ہوگئے۔
پو لیس کے مطابق کوئٹہ ژوب قومی شاہراہ کان مہترزئی کے مقام پرنیشنل ہائی وے پر ڈائیو بس اور گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3افرادہلاک ہو گئے۔
ریسکیو حکام نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کارروائی جا ری ہے۔
دوسری جانب حب میں درگاہ شاہ نورانی جاتے ہوئے ویراب ندی کے قریب کوسٹر کی چھت سے کامران ولد عرفان خان نامی شخص گر کر ہلاک ہواگیاہے۔
ہلاک شخص کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔
مزید کارروائی کے بعد لاش پولیس نے ورثا کے حوالے کردی ہے۔