ڈیرہ بگٹی میں دس روز میں دوران زچگی 6 اموات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں ایک اور خاتون دوران زچگی نومولود سمیت جان کی بازی ہار گئیں۔

دس روز میں دوران زچگی 6خواتین و نومولود بچوں کی اموات ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ بگٹی میں گائناکالوجسٹ کی عدم موجودگی کے باعث حاملہ خواتین کے اموات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز محلہ ژانکو کے مکین سعید بگٹی کی جوانسالہ اہلیہ دوران زچگی اپنے نومولود سمیت انتقال کرگئیں جودو بچوں کی ماں تھی۔

Share This Article
Leave a Comment