بی ایل اے نے قلات میں پولیس تھانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب قلات میں ایک دستی بم حملے میں پولیس تھانے کو نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں پولیس فورس کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔