بلوچستان کے ضلع آواران میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک لاپتہ نوجوان کی لاش بر آمد ہوگئی ہے۔
لاش کی شناخت عمران ولد بابو کے نام سے ہوگئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کو2دن قبل فوج نے کیمپ بلایا تھا اور اس کے بعد سے ہی وہ لاپتہ تھے۔
ذرائع بتاتے ہیں فورسز نے مذکورہ نوجوان کو شدید تشددکا نشانہ بنایا اور قتل کرکے گذشتہ شب لاش پھینک دی ہے۔
قتل کئے گئے نوجوان کا تعلق ضلع آواران کے علاقے کولواہ گشانگ بانی سے بتایا جارہا ہے اور لاش تیرتیج میں پھینک دی گئی ہے۔