آواران: تیرتیج میں فورسز کیمپ پر راکٹ حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے تیرتیج میں پاکستانی فوج کے مین کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹوں سے حملہ کیا۔

سنگر ڈیسک کو ملنے والی مقامی ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے فوجی کیمپ پربیک وقت دو راکٹ گولے داغے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ راکٹ حملوں سے فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا رہاہوگا۔

تاہم عسکری حکام کی جانب سے تاحال اس حملے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

دوسری جانب تیرتیج جک کے مقام پر قائم سیکورٹی فورسز کی چوکی پر بھی نامعلوم مسلح افراد نے حملے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ حملہ اسنائپر کے ذریعے کیا گیا تھاجس سے فورسز کو جانی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

Share This Article
Leave a Comment