ترکیہ شام میں مداخلت سے باز ررہے، امریکا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

امریکا کے اعلیٰ فوجی کمانڈر اور امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل ایرک کوریلا نے شام میں مداخلت کرنے پرترکیہ کو باز رہنے کا انتباہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ترکیہ کی مداخلت روکنے کے لیے جو بھی ضروری ہوا ہمیں کرنا ہو گا۔

امریکہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے ذمہ دار جنرل ایرک کوریلا نے کہا ترک افواج کے شام علاقے میں زمینی حملے سے پورے خطے میں عدم استحکام آئے گا۔ میں اس کے بارے میں بہت فکر مند ہوں۔ ‘

امریکی کمانڈر نے مزید کہا ‘ ترکیہ کے حملے کے نتیجے میں داعش کی جیلیں کھل جائیں گی۔

واضح رہے کہ شامی ڈیموکریٹک فورس نے شام میں 28 جیلیں قائم کر رکھی ہیں۔

ترکیہ اور امریکہ کے درمیان حالیہ عرصے میں تعلقات میں کافی خرابی آئی ہے۔

ترک افواج نے شام و عراق کے کرد کنٹرول کے علاقوں میں حالیہ مہینوں میں بمباری کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment