ضلع کیچ: گوکدان سے فورسز ہاتھوں 4 نوجوان جبراً لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گوگدان میں پاکستانی سیکورٹی فورسز نے 4نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبراً لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ کئے گئے نوجوانوں کی شناخت مرزا ولد برکت، بلال ولد حاجی عبدلعزیز، عبدالرازق ولد محمد جان اور محمد حنیف ولد غلام جان کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ شب رات گئے گوگدان میں سیکیورٹی فورسز نے مختلف گھروں پر چھاپہ مارکر ان چاروں نوجوانوں کو حراست میں لیکرجبری طور پر لاپتہ کردیا۔۔

لاپتہ کئے گئے نوجوانوں کے اہلخانہ نے ان کی گرفتاری و گمشدگی کی تصدیق کی ہے۔

علاقائی ذرائر کے مطابق گوگدان سے محمد حنیف دادو نامی ایک نوجوان پہلے سے فورسز زیر حراست لاپتہ ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment