بلوچستان کے علاقے حب میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ضلع کیچ میں ایرانی بارڈر پر گاڈی میں تیل لوڈ کرنے کے دوران آگ بھڑک اٹھنے سے 2 بھائی جھلس کر زخمی ہوگئے۔
بیلہ شہر کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان ہلاک اور ایک ساتھی زخمی ہوگیا۔
لاشیں اور زخمی بیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ہلاک افراد میں ابرار بلوچ ساکن حب جام کالونی اور عبدالغفار خان ساکن بیلہ شامل ہیں جبکہ زخمی کا نام عبدالرحمن بتایا جاتا ہے۔
دوسری جانب ضلع کیچ میں ایران سے متصل عبدوئی بارڈر پر تیل لوڈکرنے کے دوران ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے سبب دو بھائی آگ کی لپیٹ میں آگئے۔
تفصیلات کے مطابق عبدوئی بارڈر پر تیل کے کاروبار کے دوران لسبیلہ کے رہائشی دو بھائی اس وقت جھلس کرزخمی ہوئے جب انکی گاڑی میں تیل لوڈ کیا جارہا تھا۔
ان میں سی ایک بھائی کا نام ہاشم بتایا جاتا ہے،اس وقت وہ تربت کے مقامی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔