شام: جیل پر داعش کاخودکش بم حملہ،6 کردسیکورٹی اہلکارہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

شام کے شمال مشرقی شہرالرقہ میں سکیورٹی فورسز کے ایک مرکز پرداعش کے خود کش بم حملے میں کردوں کے زیرقیادت فورسز کے چھے ارکان ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکاکی حمایت یافتہ شامی جمہوری فورسز(ایس ڈی ایف)کے سربراہ مہ زلوم عابدی کوبانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراس خودکش حملے کی اطلاع دی ہے۔

ایس ڈی ایف کے میڈیا سینٹر کے سربراہ فرہاد شامی نے بتایا کہ ایک خودکش بمبار ہلاک ہوگیا ہے اور دوسرے کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔

داعش نے الرقہ میں واقع سکیورٹی کمپلیکس پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اس کے بارے میں جنگی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک فوجی انٹیلی جنس جیل کے قریب تھا جس میں سیکڑوں شدت پسند رہائش پذیر تھے۔

داعش کے دوشدت پسندوں نے آج علی الصباح اچانک حملہ کیا تھا اور کہا کہ کردوں کے زیرانتظام الہول کیمپ میں رہنے والے شدت پسندوں کے رشتہ داروں اور مسلمان قیدیوں کا بدلہ لینے کے لیے یہ حملہ کیا گیا تھا۔گروپ نے ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہا کہ حملے کے بعد ایک مجرم زندہ بچ گیا تھا۔

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے بتایاہے کہ اس حملے میں کردوں کے زیرقیادت سکیورٹی فورسزکے چھے ارکان اوردوشدت پسند ہلاک ہو گئے۔

Share This Article
Leave a Comment