بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل جھاؤ کے علاقے سوڑ عطا محمد باراز میں قائم پاکستانی سیکورٹی فورسز کی چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق حملہ اسناپر کے ذریعے کیا گیا لیکن جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔
حملے کے فورا بعدفورسز نے مختلف علاقوں کو گھیرے میں لے کر سر چ آپریشن شروع کردیا۔ لیکن تاحال کسی قسم کی گرفتار ی کے اطلاعات سامنے نہیں آئے۔
واضع رہے نوشکی میں بجی فورسز پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔جھاؤ اور نوشکی حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے لیکن گمان ہے کہ یہ حملے بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے کئے گئے ہیں۔
فورسز حکام کی جانب سے ابھی تاک ان حملوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔