حب، خضدار اور تربت میں پاکستانی فورسز پر بم حملے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقوں حب، خضدار اور تربت میں پولیس اورپاکستانی فوج پر تین بم حملوں کی اطلاعات ہیں۔

صنعتی شہر حب میں ٹی ٹی سی روڈ پر صدر پولیس تھانے پر دھماکے کی اطلاعات ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حب کے علاقے ٹی ٹی سی روڈ پر صدر پولیس اسٹیشن پر بم دھماکا کیا گیا۔

حب چوکی صدر تھانے پر دستی بم حملے میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں حب سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

زخمی ہونے والوں میں موسیٰ ولد گل عمر 55 سال، عبدالغفور عمر 35 سال، امان اللہ عمر 25 سال بتائی جارہی ہے۔

دوسری جانب خضدار شہر میں پولیس وین پر دستی بم حملہ ہواہے۔

دھماکے میں پولیس گاڈی کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں سب محفوظ رہے اورگاڑی اور دکانوں کو نقصان پہنچا۔

دھماکہ دستی بم کا تھا۔

جناح روڈ سے پولیس گاڑی گزر رہی تھی کہ دھماکہ ہوا۔

حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

وہاں ضلع کیچ کے مرکزی شہرتربت میں بھی سیکورٹی فورسز کی چوکی پر دستی بم حملے کی اطلاعات ہیں لیکن تاحال کسی قسم کی تفصیلات سامنے نہیں آرہی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment