بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں سبزل روڈ پولیس سٹیشن پردھماکا ہوا ہے جس کی نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سبزل روڈ امیر محمد دستی پولیس سٹیشن پردستی بموں سے حملہ کیا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق دھماکہ کے نتیجے میں خاتون سمیت ایک بچہ زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطانق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طورہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے دستی بموں سے حملہ کیا، ایک دستی بم پھٹنے سے خاتون اور بچہ زخمی ہوا جبکہ دو دستی بم نہ پھٹ سکے، جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکارہ بنا دیا۔
سول ہسپتال کے ترجمان کے مطابق دھماکے چار زخمی سول ہسپتال لاے گئے ہیں جن کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
زخمیوں میں قیوم ولدمحمد رحیم عمر 25 سال، زبیر احمد ولد شیر محمد عمر 28 سال، کائنات دختر زاہد عمر 17 سال اور بی بی حوا دختر محمد اسلم عمر 13 سال شامل ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان کے علاقہ ژوب میں سیکورٹی فورسز کا اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے دعوے کے مطابق بلوچستان کے علاقہ ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، ناکہ بندی کے دوران مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی تاہم جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک جبکہ سپاہی حق نواز ہلاک اور دواہلکار زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن کے دوران مسلح افراد کے ایک گروپ کو آج الصبح پکڑ لیا گیا ہے جبکہ مسلح افراد کو سرحد پار سے ان کے سہولت کاروں نے بھی مدد فراہم کی۔انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ژوب کے علاقے سمبازہ کیا گیا تاہم علاقے میں موجود دیگر مسلح افرادکو پکڑنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔