آواران میں پاکستانی فوج پر بم حملے میں ایک اہلکار ہلاک ہوا،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ جمعرات 22 دسمبر کی دوپہر تین بجکر پچاس منٹ پر آواران میں بارودی سرنگ کی زد میں آکر ایک فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آواران کے علاقے مالار،کرکے ڈل میں دشمن پاکستانی فوج کو پکٹ سیکورٹی کے لیے قائم مورچے میں سرمچاروں نے ایک بارودی سرنگ نصب کیا،۔جوں ہی فورسز کو پکٹ سیکورٹی دینے والے تین اہلکاروں میں سے دو مورچے میں داخل ہوئے دھماکہ ہوا جس سے ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں  گے۔

Share This Article
Leave a Comment