گوادر: دھرنا ایکسپریس وے پرمنتقل،پورٹ کاراستہ بند، پولیس کی بھاری نفری تعینات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں حق دو تحریک کا دھرنا 57 دنوں سے جاری ہے۔

مطالبات کی منظوری تک غیر معینہ مدت کیلئے دھرنادیمی زر ایکسپریس وے پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

دھرنا کے باعث گوادر پورٹ پر جانیوالے تمام راستے بندہیں۔

مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق دو تحریک عوامی مسائل پر مطالبات گزشتہ 57 دنوں سے جاری دھرنے پر ہے لیکن خوابِ غفلت اور نشہ کی حالت میں سوئے ہوئے نااہل حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپریس وے پر جاری دھرنا غیر معینہ مدت کیلئے جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا گوادر پورٹ کے آپریشنل نظام کو بند کرکے چائینیز سمیت کسی کو بھی کہیں گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہمارے مطالبات عوامی مسائل پر ہیں۔

دھرنا کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment