بھارت: اسکول بسیں ٹریفک حادثے کا شکار، 15 طالبات ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بھارت کے ریاست منی پور میں اسکول بسوں کے ٹریفک حادثے میں 15 طالبات ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دو اسکول بسیں بچیوں کو سالانہ سیاحتی دورے پر لیکر جا رہی تھیں کہ منی پور کے ضلع نونی میں حادثے کا شکار ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں 15 طالبات ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہوئیں، کئی زخمی طالبات کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے زخمی طالبات کو اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment