خاران میں لیویز فورس پرحملہ،ایک اہلکارہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران میں لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افرادکیے حملے سے ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق خاران یک مچ روڈ کلی بھٹ کے مقام پر واقع لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے نماز فجر کے وقت فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور لیویز اہلکار محمد آسا مزارزئی ہلاک جبکہ خلیل احمد زخمی ہوگئے۔

لیوزی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ جوابی حملے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے لیویز اہلکار کی لاش اور زخمی کو سول ہسپتال خاران منتقل کردیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment