بلوچستان کے ضلع کیچ علاقے عمری کہن میں گذشتہ شب پاکستانی فورسز نے 2 کم عمر طالب علموں کو حراست میں لے کر ناجبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
فورسز ہاتھوں دونوں نوجوانوں کی جبری گمشدگی کیخلاف علاقہ مکینوں اور نوجوانوں کے لواحقین نے آج صبح سے مرکزی شاہراہ کو احتجاجاً بند کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والوں کی شناخت فرسٹ ائیر کے طالب علم بدیر حبیب اور دسویں کلاس کے طالب علم طارق بشیر کے ناموں سے ہوئی ہیں۔
مظاہرین کا مطالبہ کہ نوجوانوں کو رہا کیا جائے اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو قوانین کے تحت انہیں حراست میں لیکر عدالت میں پیش کیا جائے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔