تربت میں فورسز چیک پوسٹ پردھماکا، مند میں فائرنگ سے نوجوان ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پردھماکا ہوا ہے جبکہ ایک اور واقعہ میں مند میں فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیاہے۔

ہفتے کے روز تربت میں زور دار دھماکہ سنا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ شہر میں سنیما چوک پر سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ کے قریب ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے سخت چیکنگ شروع کردی ہے۔

دوسری جانب تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہو گیا۔

اطلاع کے مطابق ہفتے کی صبح مند بلو میں نامعلوم افراد نے فارنگ کرکے بالاچ ولد سلیم نامی نوجوان کوہلاک کردیا۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے مسلح فراد نے مقامی فٹبال گراؤنڈ میں میچ کے دوران فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment