خلیج عمان میں نامعلوم افراد نے ایک بحری جہاز پرقبضہ کرلیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

برطانیہ کی نیول ٹریڈ آپریشنز فورس نے بتایا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ایران کے قریب خلیج عمان میں منگل کے روز سمندر میں لنگر انداز ایک بحری جہاز کو یرغمال بنا لیا ہے۔

برطانوی نیول فورس کی نیول ٹریڈ آپریشنز فورس کی طرف سے جاری ایک ای میل میں بتایا گیا ہے کہ یرغمال بنایا گیا بحری جہاز اس وقت راس الکوح کے ساحل سے تین میل کی دوری پر کھڑا ہے۔

ای میل میں مزید کہا گیا ہے کہ مغوی جہاز کے قریب جانے سے اور کسی بھی نئے حادثے کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے۔

اس واقعے کی مزید تفصیل سامنے نہیں آ سکی۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بحری جہاز کس کا ہے اور اس پر کیا لادا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment