بلوچستان کے ضلع کیچ میں اور پاکستان کے افغانستان سے ملحق علاقہ شمالی وزیرستان میں پاکستانی سیکورٹی فورسز دو حملوں میں ایک ہلاک 15افراد زخمی ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ کیچ میں قبرستان کے نزدیک واقع ایف سی چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکا ہوا۔
اطلاعات کے مطابق بم دھماکہ ایف سی چیک پوسٹ کے قریب ہوا۔
ذرائع کے مطابق بم دھماکے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
زخمی کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش حملے میں ایک شہری ہلاک جبکہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔
شمالی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر میرانشاہ کے بازار میں موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے خود کو سکیورٹی فورسز کی گاڑی سے ٹکرا دیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فرحان خان کے مطابق میرانشاہ بازار میں ملک حاجی نور الدین چوک میں سکیورٹی فورسز پر خودکش حملے میں ایک شہری ہلاک اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میرانشاہ منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔