وی بی ایم پی کااے پی سی آج کوئٹہ میں ہوگی، بلوچستان حکومت کو بھی دعوت دیدی گئی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

انسانی حقوق کے عالمی دن کے مناسبت سے آج وی بی ایم پی کی جانب سے کوئٹہ میں اے پی سی منعقد ہوگی جس میں حکومت بلوچستان کو بھی دعوت دیدی گئی ہے۔

ا س سلسلے میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے جاری بیان میں کہا کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے 10 دسمبر بروز ہفتہ کوئٹہ پریس کلب میں لاپتہ افراد کے مسئلے پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس 11 بجے شروع ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس سے ممتاز صحافی حامد میر، انسانی حقوق کے رہنما افراسیاب خٹک، بزرگ سیاستدان فرحت اللہ بابر، نشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داواڑ، انسانی حقوق کی رہنما آمنہ مسعود جنجوعہ، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے کو چیئرمین اسد بٹ، مہوش حیات، ایمنسٹی انٹرنشنل کی سابق ریسرچر رابعہ محمود اور صحافی ویگنس، بی این ایم کے نذیر نور، منیر مینگل اور ہیومن رائٹس کونسل آف بلوچستان کے سربراہ تاج بلوچ آن لائن خطاب کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ سمیت سیاسی پارٹیوں و طلباء تنظیموں کے قائدین، انسانی حقوق و وکلاء رہنما اور ممتاز صحافی و دانشور بھی خطاب کرینگے۔

نصراللہ بلوچ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی نمائندگی کرنے کے لیے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کو بھی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment