پاکستان سپریم کورٹ نے نیاریکوڈک معاہدہ قانونی قرار دیدیا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیاریکوڈک معاہدہ قانونی قرار دیدیاہے۔

سپریم کورٹ نے نئے ریکوڈک معاہدے کو قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی غیر قانونی بات نہیں اور یہ معاہدہ سپریم کورٹ کے 2013 کے فیصلے سے متصادم نہیں ہے۔

سپریم کورٹ نے اکتوبر 2022 میں بھیجے گئے صدارتی ریفرینس پر اپنا محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ماہرین کی رائے لے کر ہی وفاقی و صوبائی حکومت نے معاہدہ کیا۔

فیصلے کے مطابق بلوچستان اسمبلی کو معاہدے پر اعتماد میں لیا گیا تھا اور منتخب عوامی نمائندوں نے معاہدے پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔

عدالت نے کہا کہ کمپنی نے یقین دلایا کہ مزدوروں کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے گا اور ریکوڈک منصوبے سے سوشل منصوبوں پر سرمایہ کاری کی جائے گی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ معدنی وسائل کی ترقی کے لیے سندھ اور خیبرپختونخوا کی حکومتیں قانون بنا چکی ہیں اور صوبے معدنیات سے متعلق قوانین میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ ریکوڈک معاہدہ ماحولیاتی حوالے سے بھی درست ہے۔

واضح رہے کہ مارچ 2022 میں ہی کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ کے ساتھ حکومت بلوچستان کا معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت کمپنی نے پاکستان پر واجب الادا 11 ارب ڈالر جرمانے کی تلافی کے ساتھ 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر اتفاق کیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment