حب وڈیرہ مراد جمالی میں فائرنگ و روڈ حادثے سے 2افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے حب اور ڈیرہ مراد جمالی میں فائرنگ و روڈ حادثے کے دو واقعات میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔

اتوار کی شب حب کے صدر بیروٹ تھانہ کی حدود میں بھوانی شاہ پمپ کے عقب میں لاشار آباد کے علاقے میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

جس کی شناخت26سالہ خالد ولد عبدالقادر زہری کے نام سے ہو گئی۔

پولیس کے مطابق وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیئے گئے ہیں اور واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

دوسری جانب عوامی حلقوں کاکہناہے کہ حالیہ دنوں حب شہر اور انڈسٹریل ایریا میں چور ڈاکو اسٹریٹ کرمنلز اور مسلح قاتل آزاد انہ طور پر وارداتیں کرنے میں مصروف ہیں۔ شہریوں تاجروں اور مزدوروں کے جان ومال کے محافظ تین تھانوں کی پولیس صبح سے رات گئے تک اُوپر کی کمائی اور ”اوپر ”والوں کو ہفتہ وار بھتہ کی رقم جمع کرنے کا ہدف پورا کرنے میں مصروف عمل ہے۔

عوامی حلقوں کاکہناہے کہ حب میں ہر ایک اور آدھے گھنٹے بعد وارداتیں تسلسل سے ہو رہی ہیں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں لیکن پولیس کو عوام کے جان ومال کے تحفظ سے کوئی سروکار نظر نہیں آتا بلکہ وہ اپنی جیبیں گرم کرنے میں مگن نظر آتے ہیں شہر اور صنعتی ایریا میں منشیات فروشی کے اڈوں میں اضافہ ہو تا جارہا ہے اور نشے کے عادی افراد جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

دریں اثنا ڈیرہ مراجمالی میں ٹریفک حادثے سے ایک شخص ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ مراجمالی کے علا قے پاس ناڑی بینک کے قریب ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں اکرم ولد قائم دین نامی شخص ہلاک جبکہ مولا بخشاور احمد بخش نامی دو شخص شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقع کے بارے میں مقامی پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment