نوشہرہ میں پولیس موبائل پر حملہ، 3 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے شہر نوشہرہ میں جی ٹی روڈ پر اکھوڑہ خٹک کے قریب پولیس موبائل پرحملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکارہلاک ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عمر خان کے مطابق شدت پسندوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جن میں ایک ہیڈ کانسٹیبل، ایک کانسٹیبل اور پولیس موبائل کا ڈرائیور شامل ہیں۔

ڈی پی او عمرخان کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے، پولیس اہلکار معمول کی گشت پر تھے جب ان پر 2 شدپسندوں نے فائرنگ کی۔

ڈی پی او نے بتایا کہ ہلاک اہلکاروں میں ہیڈکانسٹیبل منظور، کانسٹیبل امان اللہ اور ڈرائیور ایاز خان شامل ہیں۔

اس حملے کی ذمہ داری تا حال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے لیکن ٹی ٹی پی نے پاکستانی حکام کے ساتھ جنگی بندی ختم کرکے کارروائیوں کا اعلان کیا ہے۔

گذشتہ روز کوئٹہ میں بلوچستان کاسٹیبلری پر حملے کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کی تھی جس میں 3افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Share This Article
Leave a Comment