افغانستان میں ایک دھماکے میں 16 افراد ہلاک جبکہ 24 زخمی ہوگئے۔
مقامی ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے کہا ہے کہ دھماکا افغانستان کے شہر ایبک میں مدرسے میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 24 دیگر زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق گزشتہ سال اگست میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے درجنوں دھماکے ہو چکے ہیں، جس میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، زیادہ تر حملوں کی ذمہ داری شدت پسند گروپ داعش کے مقامی چیپیٹر نے قبول کی ہے۔
دارالحکومت کے شمال میں تقریباً 200 کلومیٹر دور ایبک میں ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ دھماکے میں زیادہ تر نوجوان ہلاک ہوئے ہیں۔
انہوں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ تمام لوگ بچے اور عام شہری تھے۔
رپورٹ کے مطابق صوبائی حکام نے دھماکے کی تصدیق کی ہے لیکن ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی۔