بلوچستان کے علاقے ژوب میں پاکستانی فوج کی جانب سے زمینوں پر قبضے کیخلاف کلی شادیزئی بابر قبائلی عمائدین کمال خان، سر دار خان بابر نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شیخ قبیلہ بنام طوخی حدیزئی نے ہماری زمینوں پر پہلے بھی قبضہ کر رکھا اور اب ہماری زمینوں پر سیٹلمنٹ کے نام پر مزید قبضہ کیا جا رہا ہے، ہم اپنے زمینوں پر کسی کو بھی قبضہ کر نے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے اپنے پریس کانفرنس میں چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعلیٰ بلو چستان،کمانڈر 12کور، چیف سیکر ٹری بلو چستان سے مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ غیر قانونی بندوبست کے ذریعے ہماری زمینیں نہیں کی جائیں بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ ہما رے مشرق میں کلی شیخان جوکہ خانہ بدو ش تھے آج سے تقریباً ڈیڑ ھ سو سال پہلے ہما ر ے گاؤں کے مشران نے انکو عارضی طور پر ما ل چرائی اور رہائش کے لئے زمین مختص کی تھی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ شیخ قبیلہ بنام طوخی حدیزئی جواب شیخ بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے ہماری جدی پشتی کے زمینوں پر قبضہ کر نا شروع کر دیا جس کے خلاف ہم محکمہ ریو نیو اور سپریم کورٹ میں کو درخواستیں جمع کر واچکے ہیں لیکن ہماری کسی قسم کی شنوائی نہیں ہوئی۔
انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعلیٰ بلو چستان،کمانڈر 12کور، چیف سیکر ٹری بلو چستان سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی بندوبست کے ذریعے ہماری زمینیں نہیں کی جائیں بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے۔