بلوچستان کے علاقے چمن اور نال میں فائرنگ و کرنٹ لگنے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ و ڈیرہ بگٹی میں ایک شخص نے خود کشی کرلی۔
چمن میں مردہ کاریز کے رہائشی چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی جمعہ خان ولد سعید گل کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
لاش کو سول ہسپتال لایا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کیا گیا۔
قتل کی وجہ گھریلو ناچاقی بتائی گئی اور قاتل بھائی واردات کے بعد گھر سے فرار ہے ۔
لیویز مذید کارروائی کررہی ہے ۔
دوسری جانب ضلع خضدار کے علاقے نال میں بجلی کی کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے اعجازاحمد ہارونی نامی شخص تحصیل نال میں واپڈا کے پرائیویٹ ملازم تھے جو بجلی کی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے۔
کرنٹ لگنے پر انہیں فوری طور پرہسپتال لایا گیا لیکن وہ پہلے سے ہی دم توڑ چکے تھے۔
دریں اثنا ڈیرہ بگٹی میں ایک شخص نے خودکشی کرلی ہے۔
اتوار کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی ماڑی میں علی خان ولد ولی محمد بگٹی نے کنویں میں چلانگ لگا کر خودکشی کرلی ہے۔
ذرائع خودکشی کے محرکات بےروزگاری اور تنگ دستی بتارہے ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے مالی وسائل سے مالا مال ڈیرہ بگٹی کے باسی بے روزی گاری سے تنگ آکر خود کشیاں کررہے ہیں۔