بلوچستان کے6اضلاع میں کل سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگی

0
195

بلوچستان کے6اضلاع کی 203یونین کونسلزمیں کل سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگی۔

ایمر جنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوارڈینٹرسید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے6 اضلاع کی203یونین کونسلز میں سات روزہ انسداد پولیو مہم آج 28نومبر (بروز پیر)سے شروع ہوگی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سات روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 9لاکھ78ہزار کے قریب بچوں کو پولیو سے بچاکے قطرے پلائے جائیں گے، پولیو مہم کے دوران4 ہزار160کے قریب ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر مامور ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہم کے دوران تمام عملے کو فول پروف سیکورٹی دی جائے گی،جس پربلوچستان لیویز، پولیس اور ایف سی کے جوان تعینا ت ہوں گے، پولیو وائرس ان بچوں کو اپنا نشانہ بناسکتا ہے جو پولیوسے بچا کے قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں۔

سید زاہد شاہ نے کہا کہ بلوچستان میں جنوری سال 2021 سے اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا،بلوچستان کے ماحولیات میں اپریل 2021 سے اب تک پولیو وائرس نہیں ہے۔ ملک دیگر صوبوں کے اضلاع اور افغانستان میں پولیو وائرس کی موجودگی بلوچستان کے بچوں کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here