پنجگور حملے میں قابض فوج کے 2 اہلکار زخمی کردیئے، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں پنجگور میں پاکستانی فوج پر ایک حملے میں 2 اہلکاروں کو زخمی کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب پنجگور میں سرادک میں قابض پاکستانی فوج کے ایک چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا، سرمچاروں نے دشمن اہلکاروں پر گرنیڈ لانچر کے متعدد گولے داغے جس کے نتیجے میں کم از کم دو اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ دشمن فوج کے چوکی کو شدید نقصان پہنچا۔

بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ بلوچ وطن کی مکمل آزادی تک قابض افواج پر حملے جاری رہینگے۔

Share This Article
Leave a Comment