جنوبی وزیرستان میں پاکستانی فوج پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے افغانستان سے ملحق علاقے جنوبی وزیرستان میں پاکستانی فوج پرایک حملے میں ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں مسلح حملہ آوروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکارہلاک ہو گیا۔

آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیاکہ سیکیورٹی فورسز کامسلح حملہ آوروں کے ساتھ 22 نومبر کو فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔

بیان میں کہا گیا کہہلاک اہلکارکی شناخت کوہاٹ کے علاقے لاچی سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ حوالدار عمرحیات کے نام سے ہوئی ہے۔

اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں پاکستانی فورسز پرحملوں کی ذمہ داریاں تحریک طالبان پاکستان قبول کرتی رہی ہے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment