چین میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

چین سے موصولہ اطلاعات میں بتایا جا رہا ہے کہ ملک کے وسطی صوبے ہینان کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک ہو گئے۔

چینی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کے بعد دو افراد لاپتا ہو گئے ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ گذشتہ شام سے لگنے والی آگ پر میونسپل فائر ریسکیو کی 36 گاڑیوں کی مدد سے قابو میں پایا گیا۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک مشکوک شخص کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment