تیل کی عالمی پیداوار میں 10 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا گیا

0
256

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیشِ نظر تیل پیدا کرنے والے ممالک نے عالمی تیل کی پیداوار کو 10 فیصد کم کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس تیل کی قیمتوں میں اس وقت کمی دیکھنے میں آئی تھی جب کورونا وائرس کی عالمی وبا کے نتیجے میں لاک ڈائونز کے باعث اس کی مانگ میں شدید کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

تیل کی برآمدات کرنے والے ممالک کے ادارے اوپیک کے علاوہ ان مزاکرات میں روس، امریکہ اور میکسیکو بھی شامل تھے۔

اس معاہدے کے باعث دنیا بھر میں یکم مئی سے تیل کی پیداوار میں یومیہ 97 لاکھ بیرلز کی کمی دیکھنے میں آئے گی۔

ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد سے تیل کی مانگ میں ایک تہائی کمی واقعہ ہوئی ہے۔

اس معاہدے کے باعث سعودی عرب اور روس کے درمیان تیل کی جنگ اختتام پذیر بھی ہو سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here