گوادر: حق دو تحریک کا کفن پوش ریلی، سی پیک شاہراہ بند

0
227

گوادر میں حق دو تحریک کی جانب سے مطالبات پر عملدرآمد کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکائنے گوادر پورٹ سے منسلک ایسٹ بے دیمی زر ایکسپریس وے پر دھرنا دیا۔

دھرنے کے شرکاکا مطالبہ ہے کہ سمندر میں غیر قانونی ماہی گیری کے تدارک سمیت تحریک کے دیگر مطالبات پر عملدرآمد کیا جائے۔

حق دو تحریک کی جانب سے مطالبات کے حق میں گوادر شہر میں تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمن اور سربراہ حسین واڈیلہ کی قیادت میں احتجاجی ریلی میں قائدین، مقامی ماہی گیر، سول سوسائٹی اور دیگر افراد شریک تھے۔

اس موقع پر کچھ افراد کفن پہن کر ریلی میں شریک ہوئے۔

ریلی کے شرکا نے پورٹ روڈ گوادر ایکسپریس وے پر دھرنا دیا۔

شرکانے مطالبات پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔

حق دو تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمن بلوچ، سربراہ حسین واڈیلہ، ترجمان حفیظ کیازئی نے ریلی کے شرکا سے خطاب کیا اور مطالبہ کیا کہ گوادر میں غیرقانونی ٹرالنگ کا خاتمہ کیا جائے، شہروں میں آبادی کے قریب غیر ضروری چیک پوسٹوں کا خاتمہ کیا جائے، سرحدی کاروبار سے وابستہ افراد کے مسائل حل کیے جائیں، لاپتہ افراد بازیاب اور منشیات فروشی کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کیے جائیں۔

ریلی میں عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔

گوادر پورٹ پر دھرنا گاہ میں خواتین نے بھی دھرنا دیا، خواتین کی بڑی تعداد نے دھرنے میں شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here