یوکرین میں روسی حملوں میں 437 بچّے ہلاک، 840 زخمی

0
347

یوکرین کے پراسیکیوٹرجنرل کے دفترنے ہفتے کے روز کہا ہے کہ روس کے حملے کے نتیجے میں 437 بچّے ہلاک ہوچکے ہیں۔

یوکرینی حکام کے مطابق جنگ میں کم سے کم 840 بچے زخمی ہوئے ہیں لیکن یہ تعداد’حتمی نہیں‘ کیونکہ وہ اب بھی سرگرم لڑائی والے شورش زدہ علاقوں، آزاد کرائے گئے علاقوں اور روسی افواج کے زیرقبضہ علاقوں سے ہلاکتوں اور زخمیوں کے بارے میں معلومات کی تصدیق کر رہے ہیں۔

استغاثہ کے دفتر نے بتایا کہ مشرقی دونیتسک کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 423 بچے ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے اعداد وشمار کے مطابق روس کے 24 فروری کے حملے کے بعد سے اب تک یوکرین میں 16،295 شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

یوکرینی حکومت اور مغربی ممالک نے روس کی اس کی کارروائی کو بلااشتعال جارحیت قرار دیتے ہیں اوروہ اس کی مذمت کرتے رہتے ہیں جبکہ کریملن یوکرین میں شہریوں کواپنی فوج کے حملوں میں نشانہ بنانے کی تردید کرتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here