بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت بل نگور میں ایک موبائل ٹاور نذر آتش کردیا گیا۔
اہلیان دشت نگور نے کہا ہے کہ دشت بل نگور پیروتگ میں زونگ ٹاور کو نامعلوم افراد کی جانب سے نذر آتش کرنے کی وجہ سے علاقہ میں موبائل سروس معطل ہے اور لوگ کمیونیکیشن و رابطہ کاری میں سخت مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔
موبائل ٹاور کو نشانے بنانے کی ذمہ داریاں اکثرو بیشتر آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔