ڈیرہ مرادجمالی،دالبندین و تربت میں فائرنگ سے 2افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی، دالبندین اور تربت میں فائرنگ کے تین واقعات میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق دالبندین کے علاقے چہتر میں فائرنگ سے عبد الودود نامی نوجوان ہلاک ہوگیا۔

ضروری کارروائی کے لیے لاش ہسپتال منتقل کی گئی۔

بعد ازاں مقامی لوگوں نے لاش سڑک پر رکھ کر بلوچستان ایران شاہراہ کو جزوی طور پر بند کردیا۔

اے سی دالبندین کے ساتھ مذکرات کے بعد شاہراہ کھول دی گئی۔

انتظامیہ کے مطابق واقعہ پرانی رنجش کا شاخاسانہ لگتا ہے۔

مزید تحقیقات انتظامیہ کررہی ہے۔

دوسری جانب ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 17 سالہ عبداللہ شر نامی نوجوان کوہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

علاوہ ازیں تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تربت سنگانی سر میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے ممتاز عالم ولد ثنائاللہ ساکن خضدار کو زخمی کردیا جسے فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment