تربت ائیرپورٹ چوکی پر حملہ کرکے ایک اہلکار کوہلاک کیا،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے10 نومبر جمعرات کی رات ساڑھے آٹھ بجے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ائیرپورٹ چوک پر قائم قابض فوج کی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا۔ دستی بم مورچہ کے اندر جا گرا جس سے دشمن فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض فوج کی مقبوضہ بلوچستان سے انخلاء اور آزادی تک حملے جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment