ضلع کیچ: زامران میں پاکستانی فورسز پر حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز پرحملہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز پرزامران میں سُھر کوْر کے مقام پر اس وقت مسلح افراد نے حملہ کیا جب وہ بلوچستان و ایرا ن کے درمیان واقع گولڈ سمڈ لائن پر خاردار تاریں لگانے میں مصروف تھے۔

حملے میں فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے تاحال اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

بلوچ آزادی پسندمسلح تنظیموں کی جانب سے گولڈ سمڈ لائن پرپاکستانی فورسز کو اکثرو بیشتر نشانہ بنایا جاتا ہے تاہم ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبل نہیں کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment