کوئٹہ میں احساس پروگرام کے تحت کیش کی ادائیگی شروع ہوگئی

0
309
فوٹو بشکریہ بی بی سی اردو

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سنیچر کے روز احساس پروگرام کے تحت مستحق افراد کو کیش کی ادائیگی شروع کر دی گئی ہے۔

احساس پروگرام کی فوکل پرسن ثانیہ صافی نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں مختلف مقامات پر 14 سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام سینٹرز پر سخت سیکورٹی انتظامات کیے ہیں تاکہ کوئی بد نظمی نہ ہو۔

انھوں نے بتایا کہ پیسوں کی تقسیم کو تین مرحلوں میں رکھا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد شامل ہیں، دوسرے مرحلے میں موبائل میسج کرنے والے شامل ہیں، جبکہ تیسرے مرحلے میں ڈپٹی کمشنر کوٹہ کی فہرست والے مستحق افراد شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ شہر کے 50 ہزار سے زائد مستحق افراد اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here